13 دسمبر، 2018، 9:20 PM

جنرل حاجی زادہ کی ایران کے خلاف دشمنوں کی اقتصادی پابندیوں کو غیر مؤثر بنانے پرتاکید

جنرل حاجی زادہ کی ایران کے خلاف دشمنوں کی اقتصادی پابندیوں کو غیر مؤثر بنانے پرتاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے ايئر اسپیس فورس کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے ایران کے دشمنوں کیط رف سے ایران کے خلاف عائد اقتصادی پابندیاں ختم نہ کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی توجہ دشمن کی اقتصادی پابندیوں کو غیر مؤثر بنانے پر مبذول کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ايئر اسپیس فورس کے سربراہ  جنرل حاجی زادہ نے ایران کے دشمنوں کی طرف سے ایران کے خلاف عائد اقتصادی پابندیاں ختم نہ کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی توجہ دشمن کی اقتصادی پابندیوں کو غیر مؤثر بنانے پر مبذول کرنی چاہیے۔

جنرل امیر علی حاجی زادہ نے ممتاز طلباء کے ایک احتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی نسل کے جوانوں نے اپنی ذمہ داری اور مسؤلیت پر عمل کرتے ہوئے اسلام اور ملک کی نمایاں خدمات انجام دیں اور انھوں نے اس سلسلے میں اپنی جان کا نذارانہ بھی اللہ تعالی کی بارگاہ میں پیش کیا اور  درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔ شہداء ہمارے ہیرو ہیں اور ہمیں اپنے شہیدوں پر فخر ہے جنھوں نے ملک و قوم اور اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی زندگی خالق ہستی کے حوالے کردی ۔

جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ دشمن کبھی اقتصادی پابندیوں کو ختم نہیں کرےگا بلکہ ہمیں دشمن کی پابندیوں کو غیر مؤثر بنانے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے ۔ جس طرح ہم نے دشمن کی پابندیوں کے باوجود میزائل کے شعبہ اور دیگر شعبوں میں خاطر خواہ ترقی کی اسی طرح ہم اقتصادی شعبہ میں بھی دشمن کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

News ID 1886431

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha